راولپنڈی : کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے

راولپنڈی : کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے
راولپنڈی : کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے۔
ہسپتال ذرائع نے روز نامہ جنگ کو بتایا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ 3 مریض رواں ماہ اٹک سے لائے گئے تھے، جن میں سے 2 انتقال کرگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو ہسپتال میں لایا گیا کانگو وائرس کا تیسرا مریض تاحال زیر علاج ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں ڈی ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر جنید نے کہا ہے کہ کانگو جان لیوا وائرس ہے، بچا ﺅکے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا، تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔کانگو وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے پر محکمہ ہیلتھ پنجاب نے 9 رکنی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم اٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔