قومی جونیئر ٹیم29 اور 30 نومبر کو سینئر ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی

قومی جونیئر ٹیم29 اور 30 نومبر کو سینئر ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی جونیئر ہاکی ٹیم آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں شرکت کی تیاری کے سلسلے میں آئندہ ہفتے قومی سینئر ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی کے مطابق میگا ایونٹ کے حوالے سے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں زوروشور سے جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ ٹیم زیادہ تجربے کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کرے اسی لئے فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کے سینئر ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 جس سے کھلاڑیوں کو اپنے تجربات کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ دونوں پریکٹس میچ 29 اور 30 نومبر کو جوہر ٹاﺅن لاہور ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔