ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق
ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے تھانے کے قریب فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھات لگائے نومعلوم افراد نے تھانے کے قریب ایک اہلکار پر اندھادھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔