انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنیوالوں نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی: عبد الجلیل

انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنیوالوں نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی: عبد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           پشاور(سٹی رپورٹر)بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیارکرنے والے منافقانہ طرزعمل اپناکربلدیاتی نظام کو بہترین قرار دینے و الوں نے گزشتہ تین سالوں سے آئین اور قانون کو پامال کرتے ہوئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکام رہے۔ آج بلدیاتی نظام کو وزیراعظم کا وژن قرار دینے والے انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے والوں نے سپریم کورٹ میں رٹ پیٹشن دائر کی ہے۔ جمعیت علمائاسلام کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے صوبائی وزیراطلاعات کامران خان بنگش کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی دکھ اور افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرائمشیران نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ وہ کہتے کچھ ہے کرتے کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والے قوم کو بے وقوف بنا کر بلدیاتی نظام کو وزیراعظم کا وژن قرار دے رہے ہیں،جبکہ دوسری جانب الیکشن ملتوی کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں رٹ پیٹشن دائر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اللہ کے فضل اور قوم کی حمایت سے عبرتناک شکست دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ناکام حکومت گزشتہ تین سالوں سے آئے روز بجلی، گیس، پٹرول ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرنے والے کس منہ سے قوم سے ووٹ مانگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور کامران بنگش جھوٹ کا سہارا لے کر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتا، انشائاللہ بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے غیور عوام پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں ں، جھوٹ،بہتان بازی، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف ووٹ دے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پی ٹی آئی کا خاتمہ کرے گی، انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائاسلام نے صوبہ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کو ٹکٹ جاری کئے اور پشاور کے میئرشپ کے لئے زبیرعلی کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جو کہ متقی، پرہیزگار تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نو جوان ہے، پشاور کے غیور عوام میئرشپ کے امیدوار زبیرعلی سمیت چھ تحصیلوں پر جے یوآئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نیعوام سے اپیل کی کہ اپنا قومی فریضہ پوری کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ترقی، خوشحالی کے نشان کتاب پر مہر لگا کرملک ا ورقوم کی حقیقی نمائندوں کو کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں گزشتہ آٹھ سالوں سے اور وفاق میں گزشتہ تین سالوں سے ماسوائے جھوٹ، مہنگائی، بے روزگاری اور ملک کی معاشی حالات کو تباہی کے دھانے پہنچانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا اور آج ملک اور قوم کی غیرت کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کرکے ملک کے غریب عوام پر آئے روز مہنگائی کے مزید بم گرانے کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو اس نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط شدہ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں برسر پیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19دسمبر پی ٹی آئی سے یوم نجات کا دن ہوگا صوبے کے نوجوان عوام اور مائیں بہنیں اس نحوست سے جان چھڑانے کے لئے باہر نکلیں گے۔