وہ پاکستانی جس نے دھوکے سے امریکی ویزا حاصل کرلیا، بالآخر پکڑا گیا

وہ پاکستانی جس نے دھوکے سے امریکی ویزا حاصل کرلیا، بالآخر پکڑا گیا
وہ پاکستانی جس نے دھوکے سے امریکی ویزا حاصل کرلیا، بالآخر پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (  ایف آئی اے ) نے دھوکہ دہی سے امریکی ویزا حاصل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکی ویزا حاصل  کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ایس ایچ او انسپکٹر وقار حسین اعوان کی نگرانی میں ایس آئی مشتاق اور اے ایس آئی سید وقار نے چھاپہ مار کر ملزم عدنان احمد ولد تاج بہادر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکی ویزا حاصل کرلیا تھا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئی تھی جس پر  پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا گیا۔