عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک 3 دن کیلئے توسیع کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں مزید 3 دن کیلئے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی ہے جسکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔