ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف ملک بھر کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سراپا احتجاج ،ریلی، پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف ملک بھر کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سراپا احتجاج ،ریلی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)یکم جولائی 2016ء کے بعد رئیل اسٹیٹ پر لگائے گئے ٹیکسز کے خلاف ملک بھر کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سراپا احتجاج ،ڈیفنس سے پنجاب اسمبلی تک پراپرٹی ڈیلرز کی احتجاجی ریلی اور دھرنا ظالمانہ ٹیکس نا منظور ،گو نواز گو،گو ڈار گو،ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے،ڈیلرز برادری کا معاشی قتل بند کرو،ایف بی آر کا ظالمانہ فیصلہ نہ منظورکے نعرے،وزیر خزانہ کے خلاف زبردست نعرے بازی، فارغ کرنے کا مطالبہ،رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ہزاروں خاندان بے روز گار ہو گئے ہیں،فاقہ کشی پر مجبور ہیں ،دفاتر بند ہو رہے ہیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تباہی سے بچانے کے لیے 30جون سے پہلے کا ٹیکسز ٹیرف بحال کیا جائے سٹاک ایکسچینج کی طرز پر رئیل اسٹیٹ میں بھی ریلیف پیکج دیا جائے ،رئیل اسٹیٹ میں ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی جائے یکم جولائی 2016ء کے بعد مسلط کردہ ٹیکسز واپس لیے جائیں 27اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاجی ریلی اور دھرنے کا اعلان،کراچی سے شروع ہونے والی تحریک ہمیشہ فیصلہ کن ہوتی ہے ہم سیاسی لوگ نہیں نہ سیاست کر رہے ہیں ہمارا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ہم اس کے خلاف نکلے ہیں اپنا حق لینے آئے ہیں اور لے کے رہیں گے ہم محب وطن ٹیکس دینے والے کاروباری ہیں مگر ہم سے ٹیکس لینے کی بجائے ہم پر شب خون مارا جا رہا ہے یکم جولائی کے بعد 100فیصد ٹیکسز میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں ظالمانہ ٹیکسز کی واپسی تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے 30جون سے پہلے کے ٹیرف کی بحالی تک دفتروں میں نہیں بیٹھیں گے27اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ڈیفنس چوک لاہور سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی کا فردوس مارکیٹ،لبرٹی چوک،جیل روڈ،مال روڈ پر پُر تپاک استقبال،تاجر برادری نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی حمایت کا اعلان کیا ،لبرٹی چوک،جیل روڈ ،چیرنگ کراس پر دھرنے سے لاہور کے صدر میجر رفیق حسرت،طلعت احمد میاں ،کراچی کے صدر راجہ مظہر حسین،اسلام آباد کے صدر چودھری عبد الروف،پشاور کے صدر مظہر وکیل درانی ،را ولپنڈی ڈی ایچ اے ویلی کے چےئرمین چودھری طفیل احمد، جوہر ٹاون کے صدر شفقت بندیشہ،ڈی ایچ اے کے سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود چودھری،ارشد کھوکھر،آصف جہانگیر،میاں نواز،ابو بکر بھٹی،لطیف چودھری،اظہر جی ایم اعوان،میاں احمد یاسر،حاجی زاہد،چودھری طاہر اور دیگر کا خطاب ،ڈیفنس چوک سے دوپہر ایک بجے سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور درجنوں کاروں اور ٹرکوں پر کئی کلو میٹر احتجاجی ریلی کا آغاز ہوا ،لاہور،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور کی ایسوسی ایشنز کے رہنماوں نے خطاب کیا،سینکڑوں ڈیلرز نے پنجاب اسمبلی کے باہر کئی گھنٹے تک دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے رات گئے حکومت سے مذاکرات میں ٹیکسز کی واپسی کا نوٹیفکیشن کرنے کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کر دیا۔

مزید :

صفحہ اول -