واپڈا ہائیڈرو یونین کے وفد کی وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات
لاہور(پ ر)محکمہ بجلی کے دوران ڈیوٹی پر کام کرتے ہوئے کارکن شہیدا ور دوران ملازمت فوت شدہ ملازمین کے بچے /بچی یا بیوہ کو ملازمت پر رکھنے کے حقوق کی بحالی کرانے کے لئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکر زیونین کے نمائندگان کے ایک وفد نے سردار اویس احمد لغاری وفاقی وزیرتوانائی سے باہمی ملاقات کرتے ہوئے اْن سے مطالبہ کیا کہ یونین ہذا نے انتظامیہ سے باہمی مذاکرات اور معاہدہ پر سالہا سال سے یہ حق تسلیم کروا رکھا ہے کہ ڈیوٹی پر فوت شدہ ملازمین کی بیوگان و یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے ان کو فوری بھرتی کیاجائے ۔ وفاقی وزیر بجلی نے یونین کی جانب سے پیش کردہ تحریری میمورنڈم پر جلد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
یونین کے وفد کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کی