نواز شریف کی مقبولیت ، مخالفین کی نیندیں حرام

فیصل آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، دنیا کی کوئی بھی طاقت میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکا ل سکتی ،آئند عام انتخابات میں بھی عوام ن لیگ کو ہی ووٹ دیں گے ، کارکن میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اور آئندہ انتخابا ت 2018میں بھی میاں محمد نوازشریف کو ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے۔ان خیالات کاظہار انہوں نے جڑانوالہ میونسپل کمیٹی میں منعقدہ تقریب میںیوتھ ونگ اور مسلم لیگی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عمل درآمد جاری رکھے گی عوام کے سامنے ہے کہ جب مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملا تو اس وقت بجلی بیس بیس گھنٹے نہیں آتی تھی اب جاتی ہی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے ہروارڈدیہا ت کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کیلئے ورکروں کی کمیٹیاں بنائی جا ری ہیں تاکہ کارکنوں کوایڈجسٹ کیا جائے اور ان کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوں یہاں ضروری ہے وہاں پہلے فنڈز دئے جائیں
، طلال چوہدری