یوم تاسیس تقریب کے ناقص انتظامات،شہری پروگرام انتظامیہ پربرس پڑے

یوم تاسیس تقریب کے ناقص انتظامات،شہری پروگرام انتظامیہ پربرس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)یوم تاسیس کی تقریب کے ناقص انتظامات ،شہریوں ،عوام ،خواتین پروگرام انتظامیہ پر برس پڑے ۔لوگوں نے بلال شاپنگ پلازہ ،میونسپل کارپوریشن کی عمارت اور کے ایچ خورشید کے مزار اور قرب و جوار دیواریوں پر چڑھ کر تقریب کو دیکھا ،شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ تقریب نڑول اسٹیڈم میں رکھنا چاہئیے تھی ۔صبح سے پونے گیارہ بجے تک مختلف اداروں کی جانب سے بنائے گئے فلوٹ نے اپر اڈہ مارکیٹ میں کھڑا رہنے سے تاجروں کے کاروبار کا حرج ہوا اور وہاں مدینہ مارکیٹ جانے والے لوگوں کیلئے راستہ تک بند رہنے سے شدید مشکلات بھی رہیں ۔شہریون نے یونیورسٹی گراؤنڈ سٹی کیمپس کے ناقص انتظامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وزیر اعظم سے یوم تاسیس کی تقریب میں ناقص انتظامات پر نوٹس لینے اور مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔