نریندر مودی نے داڑھی اور زلفیں بڑھالیں، نیا روپ آپ بھی دیکھیں
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کچھ نہ کچھ ایسا کرتے رہتے ہیں جس سے انہیں میڈیا میں خوب توجہ حاصل ہوسکے۔ کبھی وہ کشمیر کے دورے پر جاتے ہیں تو کشتی میں بیٹھ کر بلا وجہ ہاتھ ہلاتے رہتے ہیں اور یوں دکھاوا کرتے ہیں جیسا کہ ان کے استقبال کیلئے عوام کا جم غفیر موجود ہو۔
اسی طرح امریکی صدر اوبامہ کے دورہ بھارت کے دوران انہوں نے 36 لاکھ روپے کا سوٹ زیب تن کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ اب انہوں نے داڑھی اور زلفیں بڑھا کر لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
نریندر مودی نے داڑھی اور زلفیں کورونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بڑھائی ہیں۔ اگر وہ لاک ڈاؤن کے دوران یہ کام کرتے تو شاید لوگ سمجھتے کہ مودی جی کو بھی حجام کی دستیابی کا مسئلہ ہوگا لیکن اب انہوں نے جس انداز میں داڑھی اور زلفیں بڑھانا شروع کی ہیں اس سے یوں لگتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ ہندو سادھو کا روپ دھارتے جا رہے ہیں۔
As vital as energy conservation is water conservation. That is why, work is underway to ensure there is no water wastage and that irrigation facilities improve for farmers. #GujaratGrowthStory pic.twitter.com/gSYd0JpRhp
— Narendra Modi (@narendramodi) October 24, 2020