جام کمال کے بعد سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی عہدے سے مستعفی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

جام کمال کے بعد سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی عہدے سے مستعفی، ...
 جام کمال کے بعد سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی عہدے سے مستعفی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان کی سیاسی صورتحال خاصی گرم ہے جہاں حکومتی ارکان کی جانب سے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال مستعفی ہو گئے اور اب سپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی عہدہ چھوڑ گئے ہیں ، ان کے استعفے کے بعد نئے سپیکر کیلئے میر جان محمد جمالی کا نام زیر غور ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کی حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ) کے باغی ارکان نے اپوزیشن کے ارکان کے ساتھ مل کر اسمبلی میں وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، 33ارکان نے ایوان میں کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی تھی ، جس کے بعد سپیکر نے رائے شماری کیلئے تاریخ دی تھی مگر رائے شماری سے قبل ہی جام کمال گزشتہ روز مستعفی ہو گئے ، گورنر بلوچستان نے وزیر اعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ قبول کر لیا ، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لی گئی ۔