پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد ، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت

 پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد ، ڈی ...
 پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد ، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)25اکتوبر2024ء۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر نگرانی پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد کیا گیا ہے، ٹرائلز میں لاہور کی 28یونیورسٹیز کی گرلز کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال ٹرائلز کے مہمان خصوصی بھی تھے۔
اس موقع میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے، کھلاڑی ٹرائلز میں جس جوش و جذنہ سے حصہ لے رہی ہیں وہ خوش آئند ہے،لاہور یوتھ فیسٹیول میں 8گیمز کو شامل کیا گیا ہے جس کے فائنل مقابلے 8سے10نومبر تک فورٹس سٹیڈیم میں ہوں گے،جیتنے والے کھلاڑیوں کو80لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلتا پنجاب گیمز کرانے جارہا ہے جو پنجاب کی تاریخ میں پہلا کلب سطح کا بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا،جس میں پنجاب کے ایک لاکھ سولہ ہزار کلبز کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔
لاہور یوتھ فیسٹیول اتھلیٹکس 100میٹر گرلز ٹرائلز کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن لاہور کالج فاروومن کی خدیجہ عمران نے حاصل کی ہے جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن بالترتیب پنجاب یونیورسٹی کی ملائیکہ، حوریہ اور ندا کریم نے حاصل کی ہے اس طرح سپیرئیریونیورسٹی سے عروج شہزاد اور عزوا اقبال بھی منتخب ہوگئیں،گریژن کالج سے وانیہ فہداور لاہور سکول آف اکنامکس سے عریش سعیدکا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ٹرائلز میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔  ٹرائلز کے موقع پرڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختراور ڈائریکٹریوتھ افیئرز راناندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس شاہ ودیگرموجود تھے، ٹرائلز میں 28یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی موجود تھے

مزید :

کھیل -