کسی کو ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ،کرینہ جان

کسی کو ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ،کرینہ جان
 کسی کو ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ،کرینہ جان
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمر کرینہ جان نے کہا ہے کہ میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔ میرے مخالفین آئے دن جھوٹی اوربے بنیاد خبریں لگوا کر مجھے بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک اخبار میں شائع ہونیوالی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ میں چاربچوں کی ماں ہوں۔ میری ابھی شادی نہیں ہوئی توبچے کہاں سے آئینگے۔ ابھی میری شادی کی عمر نہیں۔ فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیرپرمرکوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کرینہ جان نے بتایاکہ کسی کومیری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔ میں تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرونگی اورکامیابی کی منزل تک پہنچ کرہی دم لونگی۔ میں سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اورٹیلی ویژن پربھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -