جاوید لطیف کا عمران خان کے سہولتکاروں سے متعلق بیان غیر ضروری ، وہ اس کے مجاز نہیں ، احسن اقبال 

جاوید لطیف کا عمران خان کے سہولتکاروں سے متعلق بیان غیر ضروری ، وہ اس کے مجاز ...
جاوید لطیف کا عمران خان کے سہولتکاروں سے متعلق بیان غیر ضروری ، وہ اس کے مجاز نہیں ، احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما  احسن اقبال نے اپنی ہی جماعت کے رہنما جاوید لطیف کے عمران خان سے متعلق بیان کو غیر ضروری قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے   احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کی سہولت کاری پر غیر ضروری بیان دیا ، وہ بیان دینے کے مجاز نہ تھے ،  سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) یہ  بھی کہہ چکے ہیں کہ جاوید لطیف کے بیان کا  پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ۔ احسن اقبال نے عمران خان کی قومی اسمبلی میں مشروط واپسی  کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف اگر قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خوش آمدید کہیں گے ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے سہولتکاروں کو ضانتے ہیں ،  عمران خان در اصل چابی والا کھلونا ہیں جو کبھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ، ہمیں معلوم ہے کہ وہ راتوں کو کن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -