لاہور، بااثرشخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی کرنے پرایس پی سمیت 3 پولیس افسران معطل

لاہور، بااثرشخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی کرنے پرایس پی سمیت 3 پولیس افسران معطل
لاہور، بااثرشخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی کرنے پرایس پی سمیت 3 پولیس افسران معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بااثر شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی پر پولیس کے تین افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے روز  رنگ روڈ پر عارف شہید انٹرچینج کے قریب کینٹینرز لگا کر راستہ بند کیا گیا تھا۔ اعلی افسران کے حکم پر وہاں سے کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے چلایا جارہا تھا۔اسی دوران ایک اہم شخصیت کے بیٹا اپنی گاڑی پر وہاں سے گزرنے لگا جس کو راستے بند ہونے کا بتایا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ نوجوان نے اپنے والد کو آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد اعلی پولیس حکام کی ہدایت پر ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور عمران کشور نے انکوائری کی، انکوائری کے بعد میں تین افسران ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہور خالد محمود افضل ، ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن سرکل راجہ فخر کو کلوز کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او مسلم ٹاؤن محمد ندیم کمبوہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کیا تھا۔