شاہدرہ میں کمسن بچی پر تشدد کا افسوسناک واقعہ ، ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کا حکم

شاہدرہ میں کمسن بچی پر تشدد کا افسوسناک واقعہ ، ملزمان کو فوری گرفتارکرنے ...
 شاہدرہ میں کمسن بچی پر تشدد کا افسوسناک واقعہ ، ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہدرہ میں کمسن بچی مریم دختر شہزاد پر تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔

 ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ چلڈرن ہسپتال پہنچیں اور زخمی  کمسن بچی مریم کی عیادت کی ، حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر بچی کی روداد سنی اور  شاہدرہ پولیس کو فوری  مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کیں ، شاہدرہ پولیس سٹیشن میں کمسن بچی مریم دختر شہزاد کی رشتہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  حنا پرویز بٹ نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔