بھارتی شوشے پر رد عمل آ گیا
لاہور ( نیوز ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھارتی شوشے پر صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی کا رد عمل آ گیا ۔
"جنگ " کے مطابق صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ فیصلوں پر بھارت سے بازپرس کرنی چاہیے۔ اقوام عالم بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق معاملات روکنے کےلیے لگام ڈالے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ نئی دلی میں کشمیر کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں امیت شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ تاریخ میں کشمیر کا نام "بابا کش یپ "کے نام پر رکھا گیا ہو۔ مؤرخین نے جو کرنا تھا کردیا لیکن اب ہمیں کون روک سکتا ہے؟ اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم حقائق و شواہد کے ساتھ تاریخ درست کریں۔