سپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا ءکے لواحقین تک محدود ہے: وزارت خزانہ

سپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا ءکے لواحقین تک محدود ہے: ...
سپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا ءکے لواحقین تک محدود ہے: وزارت خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق خزانہ ڈویژن نے سپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ سپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہداء کے لواحقین تک محدود ہے۔ 
وزارت خزانہ کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈفورسز کے شہداء کے لواحقین سپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔
آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔

مزید :

بزنس -قومی -