3ملکی کرکٹ سیریز ملتان سے کراچی اور لاہور منتقل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم میزبانی کیلئے مکمل ہو چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ 3 ملکی کرکٹ سیریز کراچی اور لاہور منتقل کردی گئی ہے،تین ملکی کرکٹ سیریز ملتان میں منعقدہونی تھی، 3 ملکی کرکٹ سیریز کی تفصیلات بعد جاری کی جائیں گی۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی گنجائش 35ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے،قذافی سٹیڈیم میں نئی کرسیاں اور 480جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں،انکلوژرز کا کام بھی 25جنوری تک مکمل اور فعال ہوگا.پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے 5ہزار نئی کرسیاں بھی لگائی جارہی ہیں،پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 10ہزار نئی کرسیاں لگائی جارہی ہیں،3 ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔