بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی،بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی،بیرسٹر گوہر
بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی،بیرسٹر گوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مذاکرات کیلئے تیسری نشست ضرور ہونی چاہئے،بانی نے کہامذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سامنے گرفتار کارکنوں کی  رہائی،9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات رکھے گئے تھے۔