گوجرانوالہ؛بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی 

گوجرانوالہ؛بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی 
گوجرانوالہ؛بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی،آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں،جن سے  دس بچے تھے،مقتول کی پہلی بیوی وفات پا چکی ہے، مقتول دو بیویوں اور بچوں کےساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا،مقدمے میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیاگیا ہے،مقتول کی دونوں بیٹیوں کی عمریں 16اور12سال ہے۔

دونوں بہنوں نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ والد سو رہا تھا ان کو رسیوں سے باندھا اور موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر آگ لگا دی۔