ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے2 مبینہ شرپسند گرفتار، نا معلوم مقام پر منتقل

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے2 مبینہ شرپسند گرفتار، نا معلوم مقام پر منتقل
ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے2 مبینہ شرپسند گرفتار، نا معلوم مقام پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرم ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے2 مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  پولیس نے بتایا ہے کہ  گرفتار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں، دونوں شرپسندوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق کوہاٹ میں ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 4 جنوری کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کرم میں دفعہ 144 کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی 2 ماہ کیلئے پابندی ہوگی۔