پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کی تجویز پر ہیڈ کوچ دستبردار

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کی تجویز پر ہیڈ کوچ دستبردار
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کی تجویز پر ہیڈ کوچ دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ7 سے 11اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے پہلے ٹیسٹ کے منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے دستبردار کر دیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی تجویز پر ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو بھی دستبردار کیا گیا ہے۔اسکواڈ 30 ستمبر کو ملتان پہنچے گا جبکہ تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل ، عامر جمال عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ اور محمد ہریرہ مشال ہیں۔

محمد رضوان، نسیم شاہ، نعمان علی صائم ایوب اور سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -