لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،خوف و ہراس

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کی صبع لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں، دفاتر اور اسکولوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔پشاور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز فاٹا میں پارا چنار کے سے 5 کلو میٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 210 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
 زلزلے کے جھٹکے

مزید :

صفحہ آخر -