خاتون سمیت 3قتل، مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق

خاتون سمیت 3قتل، مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان، جتوئی، لیاقت پور، وہاڑی، شاہ جمال، خانپور (بیورو رپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ٹریفک کا پہلا حادثہ یوسف آباد کے رہائشی 18 سالہ محمد راشد کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا دوسرا حادثہ بستی غریب شاہ کے رہائشی 75 سالہ(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

حق نواز کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تیسرا حادثہ خانپور کے رہائشی 12 سالہ مبشر کے ساتھ پیش آیا جو اپنے رشتے دار کہ ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے پٹھہ رکشہ سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا جبکہ چوتھا حادثہ چک 104 کے رہائشی 65 سالہ امام دین کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ بستی سٹھاری جناح کالونی کے رہائشی محمد عامر نے اپنی بائیس سالہ بیوی کو شک کی بنا پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کردیا لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کا شوہر اکثر اس پر تشدد کرتا تھا وہ میانوالی میں قیام پزیر تھے وہاں بھٹہ خشت پر مزدوری کرتے تھے ایک ہفتہ قبل مقتولہ کو بہت زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مقتولہ کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور اسے اسکا شوہر بستی سٹھاری گھر چھوڑا گیا اور تین دن قبل مقتولہ کے شوہر اور اسکے ماموں کو تشدد کرنے پر گرفتار کروایا تھا مگر انہیں سیاسی مداخلت پر رہا کردیا گیا آج مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی پہنچنے پر دم توڑ گئی ورثا نے مزید کہا کہ ملزمان بااثر ہے اور پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میانوالی کا ہے اور دفعہ 174 کے تحت کاروائی کر رہے ہیں مقتولہ کے ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔لیاقت پور کا رانا بشارت علی جو موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا۔ گذشتہ روز وصولیوں کے لیے چوک عباسیہ و چولستان گیا ہوتھا کہ چک نمبر317سیون آر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس تھانہ تبسم شہید نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا۔ مقتول کے سر میں گولی مار کر قتل کیاگیاہے۔تاحال قاتلوں اور وجہ قتل کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ 531 ای بی میں ذاتی رنجش کی بناء پر محمد یونس، محمد عرفان،شکیل،کالی سعید،محبت علی ودیگر نے محمد مبشر اور محمد امین پر اسلحہ, ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا،مبینہ ملزم محمد عرفان نے محمد امین کو کلہاڑی کا سیدھا وار کر کے شدید زخمی کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے شدید زخمی محمد امین نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس تھانہ ماچھیوال نے ملزمان کے خلاف مقدمہ دفعہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔فوتگی پر جاتے ماں بیٹا اچانک گیدڑ سامنے آنے پر موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔آرا موڑ چندریں میں چائے کی ہوٹل چلانے والے محمد رمضان کھور کی بیوی اپنے جواں سال بیٹے صابر حسین کے ہمراہ فوتگی میں شرکت کے لئیے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کھلنگ شمالی جا رہی تھی کہ راستہ میں اچانک کھیت سے گیدڑ نکل کر سامنے آگیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا اور دونوں ماں بیٹاگر گئے خاتون شدید زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہو گئی جبکہ لڑکے کی حالت تسلی بخش بیان کی جا رہی ہے۔بستی جٹکی کا 50 سالہ رہائشی محمداسلم 11 ہزار کے وی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ محمد اسلم اپنے گھر کی چھت پر اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ نے کہا کہ محکمہ واپڈا کو متعدد بار در خواستیں دی گئیں کہ ہمارے گھروں کے اوپر سے 11ہزار کے وی کی تاریں گزر رہی ہیں انہیں ہٹایا جائے ان تاروں کی وجہ سے متعددافراد بھی کرنٹ لگنے سے زخمی ہو ئے ہیں۔لیکن محکمہ کے کانوں تک جوں تک نا رینگی جس کی وجہ سے آج محمد اسلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا اہل علاقہ عمران اسلم،محمد ارسلان،محمد عرفان،عتیق الرحمن،ارسلان شفیق،محمد امجد،محمد عمران ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مطا لبہ کیا ہے کہ محکمہ کے خلاف انکوائری کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
قتل