حکومت مہنگائی مافیا کیخلاف موثراقدامات کرے، حافظ شاہد حسین، سنی تحریک کے زیراہتمام مختلف ایام منانے کی تیاریاں شروع

حکومت مہنگائی مافیا کیخلاف موثراقدامات کرے، حافظ شاہد حسین، سنی تحریک کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام گزشتہ روز یکم رمضان المبارک کو سید ناغوثِ اعظم عبدالقاد(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

رجیلانی ؒ کا یومِ ولادت منایا گیا، جبکہ 03رمضان المبارک کو سیدہ فاطمۃ الزہراء، 10 کو سیدہ خدیجۃالکبری، 16 کو سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے ایام اور17 کو غزوہ بدر، 21 کو شھادت حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ اور 27 کوتکمیلِ قرآن،تکمیلِ پاکستان اور یومِ تاسیس پاکستان سنی تحریک منائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی صدرپنجاب حافظ شاہد حسین نے پنجاب بھر کے صوبائی،ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل ذمہ داران کو ھدایات جاری کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت ہے مگر بعض دکاندار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ماہِ رحمت کو لوگوں کے لیے زحمت بنارہے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے بھی مہنگائی کنٹرول نہیں ہوپارہی، خصوصی مذہبی تہواروں پرمہنگائی کا بازار گرم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹاجائے، حافظ شاھدنے کہا کہ ھم رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیرپر عمل پیر ا ہو کر کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔
شاہد حسین