باجوڑ میں فائرنگ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف ) کے رہنما مفتی بشیر کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے تنی میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے مفتی بشیر کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ مفتی بشیر جے یو آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔