ملتان، تجاوزات ،قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن، سامان ضبط، راستے کلیئر
ملتان (نیوز رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع ملتان میں تجاوزات مافیا اور قبضہ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں بلا امتیاز تجاوزات اپریشن کیا جا رہا ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ کی قیادت میں گراس منڈی اور گردیزی مارکیٹ کے علاقوں میں بھرپور تجاوزات اپریشن کیا گیا اس موقع پر پختہ تعمیرات مسمار کر کے بھاری مقدار میں سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال کی سربراہی میں قادر پورراں اور ٹاٹے پور کے علاقوں میں بھی تجاوزات کو مکمل خاتمہ کیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شجاعباد اور اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالہ نے بھی اپنی تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اپریشن کیا اور تعمیرات مسمار کر کے راستوں کو واگزار کرایا ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کے ہدایت پر تجاوزات کے خلاف اپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔