پہلگام حملہ :بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے،بھارتی صحافی ، سابق فوجی اور حکومتی اہلکار بھی بول پڑے : ویڈیو دیکھیں

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پہلگام حملہ ،بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔ اور اب ہر طبقے سے آواز اٹھ رہی ہے ، سوال پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواب مودی سرکار سے مانگا جا رہا ہے ۔بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پہلگام حملہ ، کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے ۔
سابق حکومتی اہلکاررادھا کمار نے کہا ہے کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا ، ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا ۔
کرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں۔
سدھارت واردھان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔
جنرل (ریٹائرڈ) وی پی ملک نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہو ا اور ناکامی کیوں ہو ئی؟