نصیرآباد ڈویژن میں کانگووائرس کی روک تھام کیلئے سپرے شروع کردی گئی
ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن)ڈائریکٹر حیوانات نصیرآباد ڈویژن ڈاکڑ عبدالحمید مستوئی نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن میں کانگووائرس کی روک تھام اور کسانوں مالداروں میں شعور آگاہی دینے کےلئے محکمہ حیوانات کے ڈاکڑوں ودیگر عملے پر مشتمل ٹیموں نے جانوروں اور علاقے میں سپرے شروع کردی ہے تاہم نصیرآباد جعفرآباد جھل مگسی صحبت پور اور کچھی میں کانگو وائرس کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے مالداراپنے جانوروں کو صاف ستھری جگہوں پر رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تو کانگو وائرس کی موذی بیماری بچا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جعفرآباد ڈاکڑ الہی بخش مستوئی ڈپٹی ڈائریکٹر نصیرآباد ڈاکڑ موسیٰ خان کھوسہ سمیت دیگر ڈاکڑز بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ٰ نواب ثناءاﷲ خان زہری صوبائی وزیر حیوانات اور سیکریڑی حیوانات کی خصوصی ہدایت پر نصیرآباد ڈویژن کانگو وائرس کی روک تھام کےلئے ہنگامی بنیادوں پر شعور آگاہی اور اسپرے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ قیمتی جانوروں کو کانگو وائرس سے بچا کر انسانی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکے اور کہاکہ مالدار اور خریدار مویشی منڈیوں اور جانوروں کے قریب حفاظتی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہاکہ کانگو وائرس کی روک تھام کےلئے لگنے والی مویشی منڈیوں کی متعلقہ ادارے صفائی کو یقینی بنائیں اور کہاکہ نصیرآباد ڈویژن کے محکمہ حیوانات کے تمام ڈاکڑوں اور عملہ کو سٹیشن پر رہنے اور مالداروں سے رابطہ رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے اور چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف عملی کارروائی کی جائے گی ۔