خیبر،لنڈی کوتل میں کرسمس کی تقریب،اقلیتی ایم پی اے ویلسن اور دیگر مہمانوں نے کیک کاٹ لیا

    خیبر،لنڈی کوتل میں کرسمس کی تقریب،اقلیتی ایم پی اے ویلسن اور دیگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خیبر (بیورورپورٹ)ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع خیبر لنڈی کوتل میں بھی کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پراقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر اور دیگر مہمانوں نے کرسمَس کے خوشی میں کیک کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈی کوتل کرسمَس کے موقع پر لنڈی کوتل چھاؤنی چرچ میں کرسمَس کی خوشی کے موقع پر مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر نے کیک کاٹا اس موقع پر ایم پی اے ویلسن وزیر نے کہا کرسمَس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کرسمَس کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائینگے ایم پی اے ویلسن وزیر نے کہا کہ مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کی حقوق اور تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائنگے اور ان کے مسائل کے حل لئے عملی اقدامات کرینگے تاکہ مسیحی برادری کے مشکلات میں کمی آجائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کیلئے کھلم کھولا آزادی ہے اور ہم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں