شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کاحملہ،پاک فوج کے لانس نائیک شہید،3اہلکار لاپتہ

  شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کاحملہ،پاک فوج کے لانس نائیک شہید،3اہلکار لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان میں گھات لگائے نا معلوم شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا،جس کے نتیجے میں لانس نائیک شہید جبکہ تین اہلکار لاپتہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل شیواہ کے علاقہ مدائنی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے اس دوران گھات لگائے نا معلوم حملہ آوروں نے فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک امجد زخمی ہوئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے جبکہ شہید کے دیگر تین سا تھی نائیک مرتضیٰ، نائیک اسماعیل، خاصہ دار صابر لاپتہ ہوگئے، واقعہ کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی آ پر یشن شروع کر دیاگیاتاہم ابھی تک لا پتہ اہلکاروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، فورسز کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لانس نائیک شہید

مزید :

صفحہ اول -