محمود خان کا مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

محمود خان کا مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پر افسوس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ کے عظیم روحانی شخصیت مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی دینی اور عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ مرحوم نے دین کی تبلیغ و اشاعت، درس و تدریس اور لوگوں کی روحانی تربیت کے سلسلے میں آپ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 افسوس کا اظہار

مزید :

صفحہ اول -