ایپل کا چین کو آئی او ایس کے کوڈ تک رسائی دینے کا فیصلہ

ایپل کا چین کو آئی او ایس کے کوڈ تک رسائی دینے کا فیصلہ
ایپل کا چین کو آئی او ایس کے کوڈ تک رسائی دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) 2014ءمیں چین کا زیادہ زور اسی بات پر رہا کہ امریکی ایجنسی این ایس اے ونڈوز 8، آئی بی ایم سرورزاور آئی ون کی مدد سے چین کی جاسوسی کررہا ہے۔ ایپل اور دوسری تمام کمپنیوں نے کئی دفعہ اس الزام کی تردید کی۔ دسمبر میں ایپل اور چینی حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد اب ایپل نے چین کے سیکیورٹی ماہرین کو آئی او ایس کا کوڈ چیک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ چین میں ایپل کے آئی فون کی بہت زیادہ کھپت ہے۔ آئی فون چین میں اتنا مقبول ہے کہ کچھ دن پہلے ایک نوجوان 94 آئی فونز کو اپنے جسم کے ساتھ باندھ کر چین میں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔