پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کیخلاف مکمل تیار : جنرل باجوہ

پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کیخلاف مکمل تیار : جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کیا ہے،دفاع وطن اور کسی بھی مہم جوئی کیخلاف پوری طرح تیار ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم میں لائن آف کنٹرول کے ماحول میں کی گئی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔جنگی ماحول میں منعقد مشقوں میں ٹینک، ٹینک شکن ہتھیار، آرٹلری اور فضائیہ کے طیاروں نے حصہ لیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کیا ہے اور پاک فوج دفاع وطن اور کسی بھی مہم جوئی کیخلاف پوری طرح تیار ہے۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -