بھارتی فوج کی جارحیت،مزید 2کشمیری شہید

بھارتی فوج کی جارحیت،مزید 2کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(این این آئی)بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے محض ایک دن قبل قابض فوج کے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد صرف ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ حریت قیادت نے آج اتوار کوبھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا ہے جس پرقابض بھارتی فوج نے یہ بزدلانہ کارروائی کی ہے۔حریت قیادت کا کہناتھاکہ بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل سے نام نہاد سیکولر ریاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔تمام تر پابندیوں اور مظالم کے باوجود غیور کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -