آزاد امیدوار 3 یوم میں کوئی بھی پارٹی جوائن کرسکتے ہیں،بابر یعقوب

آزاد امیدوار 3 یوم میں کوئی بھی پارٹی جوائن کرسکتے ہیں،بابر یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 3روزکے اندرکسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرٹی ایس کا نظام متاثر نہیں ہوگا ٗآرٹی ایس کی وجہ سے نتائج میں شفافیت آئیگی ٗغیر ملکی مبصرین مشاہدے کیلئے ہمیشہ خود درخواست کرتے ہیں ۔بابر یعقوب نے کہا کہ غیر ملکی مبصرین کو کبھی انتخاب کے مشاہدے کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ ضمنی انتخابات ایک ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا وہاں کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ متعلقہ حلقے میں خواتین کے دس فیصد ووٹ ڈالے گیے ہیں کہ نہیں۔بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ انتخابات میں سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت میں ہوئے ٗ پاک فوج کو سیکیورٹی کی مد میں 9 ارب روپے ادا کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابریعقوب نے کہا کہ پہلے بیلٹ پیپر کیلئے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہنگا کاغذ استعمال ہوا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کو 10 روز کے اندر انتخابات میں اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔انھوں نے واضح کیا کہ اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے والے امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری ہو گا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -