بھارت سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن نے اسما عیل گجر کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

بھارت سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن نے اسما عیل گجر کو شو کاز نوٹس جاری کردیا
بھارت سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن نے اسما عیل گجر کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 35 سے پارٹی امیدوار اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔گزشتہ روز آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالا) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے دھمکی دی تھی کہ اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کیلئے بھارت کو پکاریں گے۔اس پر اب ن لیگ نے اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس میں اسماعیل گجر سے 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ جواب جمع نہ کرانے پر ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -