عالمی تنظیم اہلسنت کا سابق امیر پیر افضل قادری کے خلافمقدمہ درج کرانیکا اعلان

عالمی تنظیم اہلسنت کا سابق امیر پیر افضل قادری کے خلافمقدمہ درج کرانیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی تنظیم اہلسنّت نے سابق امیرپیرمحمدافضل قادری کے خلاف مقدمہ درج کرانیکااعلان کردیا۔عالمی تنظیم اہلسنّت کے اعلامیے کے مطابق عالمی تنظیم اہلسنّت کی مرکزی مجلس عاملہ نے گزشتہ ماہ پیرافضل قادری کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی،اختیارارت سے تجاوزکرنے اور کرپشن جیسے سنگین الزامات کی وجہ سے انکی بنیادی رُکنیت ختم کرنے کااعلان میڈیاکے سامنے کیاتھاتاہم وہ تاحال تنظیمی شناخت کابے دریغ استعمال کررہے ہیں۔ پیرافضل قادری کی جانب سے بنیادی رُکنیت ختم ہونے کے باوجودتنظیم کانام استعمال کرناغیرقانونی ہے۔اس تشویشناک صورتحال پرعالمی تنظیم اہلسنّت کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیاہے کہ پیرافضل قادری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔مجلس عاملہ نے تنظیم کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ فاروق الحسن عثمانی ایڈوکیٹ کو اپناوکیل مقررکردیاہے۔۔