پاکستان میں بھارتی مداخلت پر بلوچستان کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں بھارتی مداخلت پر بلوچستان کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مداخلت بند ...
پاکستان میں بھارتی مداخلت پر بلوچستان کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سےبھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد آج بھارتی ریاست راجستھان میں خواتین اور بچوں سمیت 35 پاکستانیوں کو گرفتارکرنے اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچستان کے لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور ضلع قلات کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں شہریوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیارپورٹس کے مطابق قلات کے مختلف شہروں میں مظاہرو ں کے دوران پاکستان میں بھارت کی مداخلت پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہروں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت پاکستان میں اپنی مداخلت بند کرے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قلات -