زیادتی، چوری و ڈکیتی کے ملزمان پولیس کو دھوکہ دے کر پریزن وین سے اتر گئے، فرار ہونے میں کامیاب
بھوآنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھوآنہ پولیس کی نااہلی کے سبب ڈکیتی، زیادتی اور چوری کے 6 ملزمان فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھوآنہ پولیس کچہری میں پیشی کیلئے ملزمان کو لائی، عدالت پیش کیا اور واپس لے جا رہی تھی کہ ملزمان پولیس اہلکاروں کو دھوکہ دے کر جیل لانے والی گاڑی سے بھاگ گئے۔
معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچا تو بھوآنہ پولیس حرکت میں آئی تاہم پولیس کے سرچ آپریشن کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس تاحال ملزمان کو دوبارہ حراست میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔