پی ڈی ایم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہے ہیں ، جام کمال

پی ڈی ایم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم ...
پی ڈی ایم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہے ہیں ، جام کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچسان عوامی پارٹی کے رہنما جام کمال نے کہا کہ  ہم وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے جا رہے ہیں جس کیلئے پی ڈی ایم نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

دوست  محمد رند کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  جام کمال کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ہمارے ذاتی مفاد کیلئے نہیں ہے ، ہمارا موقف ہے کہ بلوچستان کی بہتری کیلئے   اقدامات ہونے چاہئے ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی ہے ، ہمارے نمبرز پہلے دن سے پورے نہیں ہیں ،  پی ڈی ایم ساتھ نہیں آتی تو ہم اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھیں گے ، عمران خان سے ذاتی تعلقات خراب نہیں ، عمران خان کے دور میں ایک حکومت گئی اور ایک آئی ۔

جام کمال نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے سامنے کھڑے ہونا آسان بات نہیں ہے ،  جو ہماری طرف منہ کرتا ہے اس کے خلاف سرکاری مشینری کام شروع کر دیتی ہے ،نوید خلجی پر اتنا  دباؤ ڈالا کہ انہیں جانا پڑا، ہم نے کبھی ٹھکیداروں کا سہارا نہیں لیا ۔ ہم نے عوام اور اسمبلی کے سامنے اپنا موقف رکھ دیا ہے ۔