جوہری توانائی کے دومنصوبوں کا افتتاح ،دیامر بھاشا اورداسوڈیم کی تعمیر بھی بیک وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا: وزیراعظم نوازشریف

جوہری توانائی کے دومنصوبوں کا افتتاح ،دیامر بھاشا اورداسوڈیم کی تعمیر بھی ...
جوہری توانائی کے دومنصوبوں کا افتتاح ،دیامر بھاشا اورداسوڈیم کی تعمیر بھی بیک وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا: وزیراعظم نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چین کے تعاون سے 2,200میگاواٹ کے جوہری توانائی کے دومنصوبوں کا افتتاح کردیاہے اور کہاکہ دیامر بھاشااور داسوڈیم کی تعمیر بیک یک وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ، 2050ءتک پاکستان جوہری توانائی کے ذریعے 40,000میگاواٹ بجلی پیداکرے گا۔ دو جوہری بجلی گھروں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی کی قلت کی وجہ سے صنعتی پیداوار، برآمدات اور بحیثیت مجموعی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اگر جلد مسئلے پر قابونہ پایا تو ملکی معیشت بری طرح متاثرہوگی، اندھیروں میں کچھ نہیں ہوسکتا، وہاں کیاترقی ہوگی؟ اُنہوں نے کہا کہ اگر ان بجلی گھروں کی تعمیر اندازہ لگائی گئی مدت سے قبل ممکن ہو جاتی ہے تو یہ معاشی استحکام اور ترقی میں تیزی کا ضامن بنے گا،آئندہ چند برسوں کے دوران وہ ’نیوکلیئر ویڑن 2050ئ‘ کی بنیاد رکھنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیںجس میں 2050ءتک جوہری توانائی کے ذریعے 40,000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل کرنے کا تصور پیش کیا جائے گا تاکہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور متحرک ملک بنایا جا سکے۔وزیرِ اعظم نےبتایاکہ توانائی کے بحران پر مختلف ذریعوں سے قابو پانے کے لیے کوئلے اور ہوا سے بجلی کی پیداوار اور مائع قدرتی گیس کی درآمد کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔چین کے تعاون سے ان دو بجلی گھروں کی تعمیر آئندہ چھ سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے اورمجموعی پیداوار 2,200 میگا واٹ ہو گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان میں جوہری توانائی سے بجلی کی پیداوار کا یہ پانچواں منصوبہ ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -