ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان، 100 انڈکس میں بڑا اضافہ ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان، 100 انڈکس ...
ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان، 100 انڈکس میں بڑا اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 178 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج (جمعے کو) جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 43ہزار935کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 44ہزار433 کی سطح پر بھی پہنچا تاہم اس کے بعد 100 انڈکس میں کچھ کمی ہوئی۔ جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار114 کی سطح پر تھا۔
واضح رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں1.58 پیسے تک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 176.55 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی اڑان کم ہو کر نیچے آئی اور اس یہ 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 175.46 روپے پر بند ہو گیا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 176.50 روپے پر فروخت ہو تا رہا ۔

مزید :

بزنس -