شادی شدہ بیٹے کو سگے باپ نے 3 سال سے قیدی بنا کر رکھا ہوا تھا، پولیس اور ہیومن رائٹس ٹیم نے چھاپہ مارا تو۔۔۔۔
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مردان میں شادی شدہ بیٹے کو سگے باپ نے 3 سال سے قید کر رکھا تھا، پولیس اور ہیومن رائٹس ٹیم نے چھاپہ مارا تو ایک اور قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق انسانیت سوز واقعہ شہباز گڑھی میں پیش آیا جہاں باپ نے اپنے ہی بیٹے کو قید کیا ہوا تھا اور یہ غیر قانونی قید 3 سال سے جاری تھی۔ ہمسائیوں نے نوجوان پر ترس کھا کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس اور ہیومن رائٹس ٹیم نے چھاپہ مارا تو نوجوان نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
نوجوان نے بتایا کہ باپ تو اس سنگین جرم میں ملوث تھا ہی اس کا سگا ماموں بھی برابر اس کے باپ کا ساتھ دے رہا تھا۔ پولیس نے ملزم باپ اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔