نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس، رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں،وزیراعظم کا  رینجرز اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس

نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس، رینجرز پر حملے قابل مذمت ...
نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس، رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں،وزیراعظم کا  رینجرز اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور غم کااظہارکیا ہے ،شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کے بلندی درجات  اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، وزیراعظم نے زخمی رینجرز وپولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس، رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں،انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنارہا ہے،پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہر میں امن وامان کے نفاذ کیلئے مامور ہیں،یہ پرامن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے۔انہوں نے کہاہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں خونریزی چاہتا ہے،انتشاری ٹولہ شہید پولیس، رینجرز اہلکاروں کے بچوں، اہل خانہ کو جوابدہ ہے،پاکستان کسی انتشار، خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔