تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں،بیرسٹر امجد ملک

تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں،بیرسٹر امجد ملک
 تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں،بیرسٹر امجد ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز چوہدری نورالحسن تنویر نے گزشتہ شب وائس چیئرپرسن پنجاب بیرسٹر امجد ملک و دیگر اوورسیز پاکستانیوں کو  لاہور میں عشائیہ دیا۔ دنیا بھر سے آئے اوورسیز پاکستانیوں میں  شارجہ سے ساجد ظفر چیمہ، سعودیہ سے سینئر نائب صدر محمود ڈوگر ، اور رانا شہباز ، برطانیہ سے بیرسٹر امجد ملک ، ملائیشیا سے چوہدری نثار علی خان ،ابوظہبی سے شہزاد ڈوگر، فرانس سے حاجی محمد حنیف ، جاپان سے رانا ابرار حسین ، شارجہ سے محمد حسن طور ، عمر شفیق  ، منور ڈوگر، اور بشیر احمد اور دیگر بھی شامل تھے۔ اوورسیز کمیونیٹی نے وائس چیرمین اوورسیزپاکستانیز کمیشن کو خوش آمدید کہا۔

 چوہدری نورالحسن تنویر کا بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور انہوں کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں۔بعدازاں بیرسٹر امجد ملک کے چچا جاوید ملک اورچوہدری نور تنویر کے بھائی کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے دعابھی کی۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ  تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔ اوورسیز ضلعی کمیٹیوں اور ایڈوائزری کونسل کی اوورسیزسیٹوں پر اوورسیز منتخب کریں گے۔

چوہدری نورالحسن تنویر نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں۔