سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا
سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر اور جونیئر آفیسرز کی تنخواہیں پولیس کے افسروں کی تنخواہوں کے برابر کر دی گئی ہیں۔ آئی جی جیل سندھ کی تنخواہ میں 80 ہزار کا اضافہ کیا گیاہے جبکہ ڈی آئی جی، اے آئی جی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 19 کے افسران کیلئے 66 ہزار کا اضافہ عمل میں لایا گیا ہے۔ ایس پی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہوں میں 51200 کا اضافہ،ا سسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے ماہانہ 29200 کا اضافہ کیا گیاہے۔ دوسری طرف اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل و دیگر کو 19688 روپے اضافی ملیں گے۔