پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نیوزی لینڈ کا غیر ملکی ورکرز کیلئے امیگریشن کا اعلان، مستقل رہائش کن کو ملے گی؟َ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی سے تنگ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی، نیوزی لینڈ نے غیر ملکی ورکرز کیلئے امیگریشن کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کیوی حکومت نے مستقل رہائش کی پیشکش سمیت پرکشش آفر کی ہے، امیگریشن گرین لسٹ میں آنے والے غیر ملکی ورکروں کو تیز رفتار عمل کے ذریعے رہائش دی جائے گی۔
بتایا گیا ہے سال 2024 سے انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنیئرنگ، آٹو موٹیو سمیت شعبوں میں ماہر افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں ڈیٹا بیس اور سسٹمز ایڈمنسٹریشن، روڈ رولر آپریٹر اور وہیکل پینٹرز جیسی ملازمتیں شامل ہیں۔